26 جولائی 2014 - 13:02
ہندوستان کا فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، سات فوجی ہلاک

ہندوستان کا ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگيا ہے جس کے نتیجے میں سات فوجی ہلاک ہوگۓ ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  ارنا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے سرکاری ذرائع نےاس ہیلی کاپٹر کے گرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہیلی کاپٹر ریاست اتّرپردیش میں گرا ہے اور ہلاک ہونے والوں میں دو افسر بھی شامل ہیں۔ ہندوستانی فضائیہ کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ اس ہیلی کاپٹر کے پائلٹ نے حادثے کا شکار ہونے سے قبل ہنگامی حالت کا پیغام دیا تھا کہ ریڈار کے ساتھ اس کا رابطہ منقطع ہوگيا ہے۔  انھوں نے مزید کہا کہ اس حادثے میں ہیلی کاپٹر میں سوارتمام افراد ہلاک ہوگۓ ہیں اور ہیلی کاپٹر جیسے ہی زمین پر گرا آگ نے اسے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ واضح رہے کہ ہندوستانی ماہرین نے اس سلسلے میں تحقیقات کا آغاز کردیا ہے لیکن ابھی تک ہیلی کاپٹر کے گر کر تباہ ہونے کے بارے میں باضابطہ طور پر کوئي رپورٹ جاری نہیں ہوئي ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲